Saturday, May 16, 2026

15/5/26

 15/5/26

یہ الگ بات ہے ظاہر نہ ہو سکا تجھ پر 

کتنا محسوس کیا میں نے تجھے تیرے بعد

میری دلربا ماروح

اُس وقت میرے دل کے جو جذبات تھے ان کو لفظوں میں مکمل طور پر نہیں لکھ سکتا، مگر حقیقت یہ ہے کہ میں نے ہر لمحہ آپ کو شدت سے محسوس کیا۔ 

آپ کی موجودگی میرے خیالوں میں ایسے بسی ہوئی تھی جیسے خوشبو پھول میں، خاموش مگر ہر طرف پھیلی ہوئی۔

میں نہیں جانتا کہ محبت کو کس طرح بیان کیا جاتا ہے، مگر اتنا ضرور جانتا ہوں کہ جب بھی دل دھڑکتا ہے، اس میں آپ کی ہی آواز سنائی دیتی تھی۔ 

آپ میرے ہر احساس کا سب سے حسین حصہ تھیں اور ہیں۔

اگر کبھی میری آنکھوں میں جھانکنے کا موقع ملا تو دیکھیے گا وہاں آپ کے لیے بے شمار ان کہے جذبات ملیں گے، جو ہر لمحہ صرف آپ کو محسوس کرتے ہیں۔

کبھی کبھی مجھے حیرت ہوتی ہے کہ آخر آپ میرے دل کے اتنے قریب کیسے ہیں کہ میرے لفظ مکمل ہونے سے پہلے ہی آپ میری کیفیت جان لیتی ہیں۔

شاید یہی سچی محبت ہوتی ہے، جہاں وضاحتوں کی ضرورت نہیں رہتی اور دل ایک دوسرے کی زبان سمجھنے لگتے ہیں۔

آپ کی یہی سمجھداری، یہی احساس اور یہی محبت مجھے ہر روز آپ کے اور قریب لے آتی ہے۔

آپ سے بات کرنا، آپ کو محسوس کرنا اور آپ کے خیالوں میں کھو جانا میری زندگی کے خوبصورت ترین لمحے ہیں۔

ماروح جان

میں واقعی میں چاہتا ہوں کہ آپ کے ہر دن کو اتنا خوبصورت بنا دوں جتنا خوبصورت آپ کا دل ہے۔

وہ حسن کی ملکہ ہیں الفاظ چُنوں کیسے

الفاظ نہیں ملتے تعریف لکھوں کیسے


آنکھیں تو دیکھو جھیل بھی شرمندہ ہے

ان آنکھوں کی شرارت پہ دل جان فرفتہ ہے


ان جھیل سی آنکھوں میں کہیں ڈوب نہ جاؤں میں

ان بھٹکتی دھڑکنوں کو بیان کروں کیسے


الفاظ نہیں ملتے تعریف لکھوں کیسے

ہونٹوں کے چمکنے سے سورج بھی جلتا ہے


چاند بھی ہونٹوں کے کھلنے سے مچلتا ہے

ہلکا سا تبسم ہو تو ہوش نہیں رہتا


ارمان دل انکو اس بار کہوں کیسے

الفاظ نہیں ملتے تعریف لکھوں کیسے


ہم تصورِ جاناں میں دنیا کو بھلا بیٹھے

اس اگ کے طوفاں میں ہم خود کو جلا بیٹھے


جب یاد نہیں آتی تو چیں نہیں ملتا

دل ِ شاد تجھے اب میں سیر کروں کسے


الفاظ نہیں ملتے تعریف لکھوں کیسے


No comments:

Post a Comment

15/5/26

  15/5/26 یہ الگ بات ہے ظاہر نہ ہو سکا تجھ پر  کتنا محسوس کیا میں نے تجھے تیرے بعد میری دلربا ماروح اُس وقت میرے دل کے جو جذبات تھے ان کو لف...